میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا ایکشن

36

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ نے جنگل کے علاقے میں سیپٹک ویسٹ پھینکنے والے ٹینکر کے خلاف کارروائی۔ ٹینکر ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر کے نتھیا گلی چوکی منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹینکر کا فضلہ ایک ہوٹل سے نکالا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ انتظامیہ نے متعلقہ ہوٹل سمیت دیگر ہوٹل مالکان کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئندہ ایسی غیرقانونی سرگرمی کی صورت میں ہوٹل سیل اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ کارروائی علاقے کے قدرتی ماحول کے تحفظ اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں