تربیلہ ڈیم پراجیکٹ سائٹ سے چوری کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار

31

ہریپور: تھانہ غازی پولیس کی بروقت کاروائی، تربیلہ ڈیم پراجیکٹ سائٹ سے چوری کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔

ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے تربیلہ ڈیم پراجیکٹ سائٹ سے چوری کی کوشش کرنے والے ملزمان 04 ملزمان فہیم خان ولد سلیم خان سکنہ گلہ تحصیل ٹوپی ، عقیل خان ولد گل حمید ،جواد خان ولد عنایت اللہ اور افاق خان ولد امان خان ساکنان ٹوپی کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں