مانسہرہ: معروف سماجی و صحافتی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ حسن مرحوم کی تعزیت کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری، تفصیلات مطابق سینئر صحافی شیخ نزیر و شیخ غفور حسین ممبر پریس کلب مانسہرہ اور سابق مرکزی صدر انجمن تاجران مانسہرہ شیخ اقبال حسین مرحوم،شیخ غلام غوث کے بھتیجے، شیخ کامران اقبال سابق مرکزی نائب صدر انجمن تاجران مانسہرہ، شیخ غلام قادر کے صاحبزادے اور شیخ حسنین کے چھوٹے بھائی شیخ حسن قادر مرحوم کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔
اس موقع پر ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی اور تاجر برادری کے افراد نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فاتحہ خوانی میں سابق صوبائی وزیر طارق خان سواتی، بیریسٹر سنگین سلطان خان، ٹی ایم او ملک فہراست اعوان، ایم پی اے کوہستان سردار ریاض کے بھائی سردار نواز، سردار دلاور، جماعت جمیل احمد جہانگیری، عاصم محمد قریشی، عبدالستار قریشی، وقار فانی، برکت علی خان کامی بابا، عامر یوسفزئی، شاہد علی خان سواتی، اظہر خان آف جلو، میاں گل کاکا خیل، خلیفہ مقبول الرحمان، چیئرمین سٹی تھڑی عدنان کھٹانہ ایڈووکیٹ، ظہیر احمد چنئی، ڈاکٹر عامر، شہزاد، ڈاکٹر پیر سعید اللہ، تاجر رہنما عبدالخالق قریشی، مولانا اسرائیل گڑنگی، مولانا سید زاہد حسین شاہ، مولانا نعمان گڑنگی، مولانا ڈاکٹر میاں شفیق الرحمان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔