مانسہرہ : شکیاری میں ٹریفک پولیس کی مبینہ زیادتی ، غریب ڈرائیور پر تشدد، گاڑی تھانہ میں بند کر دی۔
جبوڑی سے مانسہرہ جانے والے کیری ڈبہ ڈرائیور کا الزام ہے کہ شکیاری میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں نے اسے روکا اور 720 روپے کا چالان کیا۔
ڈرائیور کے مطابق، وہ غریب اور معذور افراد کے لیے سروس چلاتا ہے اور رقم نہ ہونے پر اہلکاروں نے تھپڑ مارے اور گاڑی تھانے میں بند کر دی۔
متاثرہ ڈرائیور نے ڈی پی او مانسہرہ کو انصاف کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔