ہری پور تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی،جواء کی محفل الٹ دی

39

ہری پور تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی،جواء کی محفل الٹ دی ۔ قبضہ سے 61 ہزار 600 روپے,شراب ،لڈو بورڈ اور دیگر آلات قمار بازی برآمد ۔مقدمہ درج ۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا معاشرتی جرائم میں ملوث کے خلاف کریک ڈاؤن ۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے اسلام نگر میں کاروائی کرتے ہوئے عابد زمان ولد راجہ ریاست سکنہ محلہ اسلام نگر ، مہران ولد منصف خان سکنہ درہ ، محمد امجد ولد مبارک سکنہ سرہدانہ ، واجد محمود ولد محمد یونس سکنہ اٹک،صداقت محمود ولد محمد یونس سکنہ خانپور اور محمد اختر ولد محمد اشرف سکنہ کھوئی میرا کو گرفتار کرکے قبضہ سے 61 ہزار 600 روپے ،01 بوتل شراب ، لڈو بورڈ اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کرلیے ۔

ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 3/4EHO.6GOکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ دوسری کاروائی کے دوران غلام فرید ولد محمد صابر سکنہ نین سکھ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 60 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں