ایبٹ آباد ہوٹل چلانے والے اوباش شخص کی ذہنی معذور عورت کیساتھ زیادتی

46

ایبٹ آباد ہوٹل چلانے والے اوباش شخص کی ذہنی معذور عورت کیساتھ زیادتی۔ خاتون کے حاملہ ہونے پر مقدمہ درج۔ ایس ایچ او بکوٹ نے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں گاؤں پٹن کلاں کے رہائشی شخص نے اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کی تیس سالہ بہن ذہنی معذور ہے۔ ڈیڑھ ماہ قبل بھتیجے نے رات کے وقت اسے موبائل فون پر کسی سے باتیں کرتے ہوئے سنا۔

جس کے بعد ہم نے ہمشیرہ کے موبائل فون میں میموری کارڈ ڈال کر ریکارڈنگ آن کردی۔ بعد میں کال ریکارڈنگ چیک کی تو موبائل نمبرات: 03145867548, 03461555906 سے کالیں آئی ہوئی تھیں اور ریکارڈنگ میں انتہائی فحش اور غیراخلاقی باتیں تھیں۔

ہمشیرہ سے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ ہوٹل چلانے والا ملزم محمد شکیل ولد خلیل احمد سکنہ پٹن کلاں جباں ہزار, ڈیڑھ ماہ سے کالیں کر رہا ہے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر اپنے گھر بلا کر مختلف اوقات میں زیادتی کا نشانہ بنانا رہا۔ ڈر اور خوف کی وجہ سے میں نے گھر میں کسی کو نہیں بتایا۔

مدعی کی رپورٹ پر تھانہ بکوٹ میں مقدمہ علت نمبر: 440، جرم: 376 پی پی سی درج کرکے ملزم شکیل کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں