عوامی اراضی پر کسی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا: ثناء فاطمہ

42

مانسہرہ : صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے متعلقہ ریونیو فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ مانسہرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد غیر قانونی تجاوزات کی نشاندہی اور ان کی مکمل تصدیق کرنا تھا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود تجاوزات کا تفصیلی جائزہ لیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ عوامی اراضی پر کسی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ریونیو ٹیم کو ہدایت دی کہ تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

مزید برآں، محترمہ ثناء فاطمہ نے کہا کہ عوامی مفاد میں قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا، تاکہ شہریوں کو صاف، منظم اور قانون کے مطابق ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں