ہریپور : تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی ، زمین کی خرید و فروخت کے سلسلے میں شہری سے دھوکا دہی و نوسربازی سے رقم مبلغ 62 لاکھ ہتھیانے والے ملزمان گرفتار۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
تھانہ سرائے صالح کی حدود بگڑہ نمبر 2 کے رہائشی سے زمین کی خرید و فروخت کے سلسلے میں دھوکا دہی اور نوسربازی سے رقم مبلغ 62 لاکھ ہتھیانے کا واقع پیش آیا ۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف 419.420.34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان رضوان علی شاہ ولد سجاد حسین شاہ سکنہ بگڑہ نمبر 1 اور سید حسنین علی شاہ ولد عاشق شاہ سکنہ میرا توت کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔