ہریپور میں کارروائی ، ملزمان سے چرس برآمد

35

ہریپور : ہری پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ ڈی پی اوہری پور فرحان خان کے وژن منشیات سے پاک ہری پور کا تسلسل جاری ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نےہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے راشد سرور ولد غلام سرور سکنہ سیکٹر نمبر 2 کھلابٹ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 470 گرام چرس برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی شہریار خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے عبیدالرحمان ولد محبوب الرحمان سکنہ محلہ نیو افضل آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے852 گرام چرس برآمد کرلی ۔مقدمات درج۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں