ایبٹ آباد میں کام کرنا سب سے بڑا جرم بن جاتا ہے: سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا۔
اشرافیہ اور مافیا کی وجہ سے جو آفیسر ایمانداری سے کام کرے وہ موجودہ نظام کیلئے موزوں نہیں ہوتا۔ گلیات میں لینڈ مافیا کی نشاندہی کرنا جی ڈی اے کا کام تھا۔ لیکن جی ڈی اے نے اپنا کام نہیں کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ نے گلیات، نتھیاگلی، ڈونگاگلی میں بڑے نیشنل مافیا کی جانب سے قبضہ کی جانیوالی سرکاری پانچ ہزار کنال سے زائد زمین کی نشاندہی کی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ نے ڈونگاگلی میں سولہ کنال سرکاری جس کی قیمت تین ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ اس زمین کو قبضہ نیشنل مافیا سے چھڑانے کیلئے شمیم اللہ نے تاریخی فیصلہ دیا۔ شمیم اللہ نے گلیات میں غیرقانونی مائننگ روکنے کیلئے بھی کارروائی کی۔
جس کے بعد تمام نیشنل مافیا انکے خلاف سرگرم ہو گیا۔ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
جب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ اپنی کارروائیوں سے باز نہیں آئے تو صوبائی حکومت نے ان کو فوری طور پر تبدیل کر دیا۔
کیا گلیات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، محکمہ جنگلات کی سات ہزار کنال اراضی کی نشاندہی جرم ہے؟
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور عمران خان کی یہی تبدیلی تھی جو یہاں نافذ کی گئی ہے؟
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے: اسحاق زکریا ایڈوکیٹ۔