ہریپور، تھانہ پنیاں پولیس کی کاروائی ، شہری پر باارادہ قتل فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

48

ہریپور: تھانہ پنیاں پولیس کی کاروائی ، شہری پر باارادہ قتل فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار ، وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔

تھانہ پنیاں کی حدود کیمپ نمبر 15 میں شہری پر باارادہ قتل فائرنگ کا واقع پیش آیا ۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324.34پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ایس ایچ او تھانہ پنیاں خالد خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نصیب اختر ولد سیلانی سکنہ کیمپ نمبر 15 کو گرفتار کرکے قبضہ سے وقوعہ میں استعما ل ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا ۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری ۔ مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں