مانسہرہ پولیس کی بڑی کارروائی ، متعدد موٹر سائیکل کارروائی کے لیے مختلف ٹریفک چوکیوں اور سرکل تھانہ جات میں بند

44

مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے احکامات اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان کی خصوصی ہدایت پر، ڈی ایس پی ٹریفک ارشد خان و خوشحال خان اور انچارج ٹریفک انسپکٹر انس خان کی قیادت میں ٹریفک پولیس مانسہرہ نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

اس کارروائی کے دوران ون ویلنگ، تیز رفتاری، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، پھٹے سائلنسر، اور غیر قانونی موڈیفائیڈ پولیس و فلشر لائٹس والے موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متعدد موٹر سائیکلوں کو مزید کارروائی کے لیے مختلف ٹریفک چوکیوں اور سرکل تھانہ جات میں بند کر دیا گیا۔
ایس پی ٹریفک مانسہرہ نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سڑکوں پر قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مزید برآں، ٹریفک پولیس مانسہرہ کی جانب سے والدین سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں غیر قانونی یا خطرناک موڈیفائیڈ موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں، تاکہ حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں