کاغان فارسٹ ڈویژن کے بہادر محافظوں کی شاندار کارروائی

44

مانسہرہ : محکمہ جنگلات کاغان ڈویژن کی ٹیم نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قیمتی دیار کی لکڑی سے بھری گاڑی پکڑ کر ٹمبر مافیا کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا ۔

یہ کارروائی ڈی ایف او کاغان کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او علی نواز بیٹنی، فارسٹر شاہ نواز اور فارسٹ گارڈ عامر گل کی زیر نگرانی انجام دی گئی۔

اہلکاروں نے انتہائی مستعدی، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھلکڈ کے مقام پر کارروائی کی، جہاں اسمگلرز غیر قانونی طور پر قیمتی لکڑی منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اللہ کے فضل سے کارروائی کامیاب رہی، اور جنگلات کی قیمتی دولت کو ضائع ہونے سے بچا لیا گیا۔

یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ کاغان فارسٹ ڈویژن کے یہ بہادر اہلکار نہ صرف اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیتے ہیں بلکہ دن رات ہمارے قدرتی اثاثوں کی حفاظت کے لیے چوکس رہتے ہیں۔

سلام ان محنتی، دیانتدار اور باحوصلہ محافظوں کو جو سبز پاکستان کے اصل ہیرو ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں