ایس ڈی او ایریگیشن سجاد علی شاہ کے جواں سالہ فرزند المناک حادثہ میں جانبحق

36

مانسہرہ: گلی باغ سے تعلق رکھنے والے ایس ڈی او ایریگیشن سجاد علی شاہ کے جواں سالہ فرزند سید بالاج شاہ گزشتہ شام راولاکوٹ کے قریب ٹھنڈیانی روڈ پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار دوپہر اڑھائی بجے ان کے آبائی گاؤں گلی باغ، مانسہرہ میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں