مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات کے مطابق ایس پی اوگی زاہد الرحمٰن کی زیر نگرانی سرکل اوگی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد۔
آپریشن کے دوران ڈی ایس پی اوگی وحید خان نے ایس ایچ او اوگی صداقت خان، ایس ایچ او دربند اشتیاق خان اور دیگر نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گھر گھر سرچ کی نگرانی کی۔
اس موقع پر پولیس نے مشکوک مقامات، کرایہ داروں، اور اہم حساس جگہوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی جس سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ شناختی دستاویزات اور کرایہ داری ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔
اس آپریشن کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا تھا۔