ایبٹ آبادخیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں غیر حتمی نتائج

36

ایبٹ آبادخیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق ہزارہ میں ایبٹ آباد سے سید شاہ فیصل ایڈووکیٹ ،محمد علی خان ایڈووکیٹ ،ہری پور سے سید جاوید شاہ ،مانسہرہ سے سردار وقار الملک اور سلیم رضا نے کامیابی حاصل کرلی۔

ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد میں پولنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا جو شام چار بجے تک جاری رہا ۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔ایبٹ آباد سے خیبر پختونخوا بات کونسل کے انتخابات کے لئے سات ممبران نے حصہ لیا تھا جن میں سب سے ذیادہ ووٹ سید شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے 1023 ووٹ حاصل کئے۔

جب کہ دوسرے نمبر پر محمد علی خان نے 785 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔خیبر پختون خوا میں کل 24 ممبران میں پانچ ہزارہ سے ہیں ۔جن کی مدت پانچ سال ہے۔ایبٹ آباد میں دیگر مدمقابل امیدواروں میں کامران گل نے 203،سعید تنولی نے 113،اسد خان نے 126،ملک وسیم ایڈووکیٹ نے 154 اور شدید قریشی نے 47 ووٹ حاصل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں