کولئ پالس کوہستان: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کولئ پالس کوہستان امجد حسین کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ بٹیڑہ ریاض خان یدون نے ہمراہ پولیس نفری دورانِ گشت و ناکہ بندی حسبِ ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری صدر خان ولد نوشیر خان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ علت 76 مورخہ 07-07-2025 بجرم 324, 506, 149, 436, 148, 15AA تعزیراتِ پاکستان تھانہ بٹیڑہ میں درج ہے۔
کولئ پالس کوہستان پولیس کی جانب سے ایسے مجرمان اشتہاری اور سنگین مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔