ہریپور: ہری پور تھانہ غازی پولیس کی کاروائی ، اسلحہ کی نوک پر شہری سے موبائل فون چھیننے والے ملزمان گرفتار ، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل ، اسلحہ اور چھینا گیا موبائل فون برآمد ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
تھانہ غازی کی حدود میاں ڈھیری پلیاں سٹاپ شہری سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھیننے کا واقع رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان عثمان ولد ریاض اور بابر ولد محمد حنیف ساکنان غورغشی کو گرفتار کرکے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون ، وقوعہ میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔