دوریاں چوک میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی کارروائی

42

ہری پور: دوریاں چوک میں حطار روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث ریان نامی شخص کی سلنڈر والی دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نور الامین کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے 1 گھنٹے میں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا اور ملحقہ دکانوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں