مانسہرہ : تھانہ شنکیاری 7 کلو 795 گرام چرس ، 290 گرام آئس اور 205 گرام ہیروئین برآمد
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربرائ میں منشیات فروشی جیسی لعنت کے خاتمے کے لئیے مانسہرہ پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، تھانہ شنکیاری پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ، چرس ،آئس اور ہیروئین برآمد ، تمام کے خلاف مقدمات درج
منشات فروش عابد ولد عزیز الرحمٰن سکنہ گیروال ڈھوڈیال 3 کلو 345 گرام چرس سمیت گرفتار جبکہ گلفام ولد نور اسلام سکنہ مونگن مچھی پول 2 کلو 250 گرام چرس اور 205 گرام ھیروئین سمیت گرفتار۔
اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران منیب ولد عاشق حسین سکنہ مونگن مچھی پول 2 کلو 200 گرام چرس اور 290 گرام آئس سمیت گرفتار، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔