ایبٹ آباد: لوئر تنول کے علاقے بائیاں احمد علی خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان منیر خان، جو ہری پور میں ایک نجی اخبار کے دفتر میں قتل کر دیے گئے تھے، کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔
جنازے میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ گاؤں کی فضاء سوگوار، ہر چہرہ اداسی اور غم سے نڈھال نظر آیا۔
غمزدہ والد کے آنسو دیکھ کر فضا مزید بوجھل ہو گئی۔ لوگ خاموش تھے، مگر ہر دل میں ایک ہی صدا گونج رہی تھی ۔
“منیر خان کا قصور کیا تھا؟”
شرکاء نے سوگوار والد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا اور اس واقعے کو علاقے کی تاریخ کا ایک انتہائی افسوسناک سانحہ قرار دیا۔
علاقہ معززین نے ضلعی انتظامیہ سیاسی قائدین سے انصاف کی اپیل کر دی ہے