ہری پور کے پسماندہ ترین گاؤں کا کھارن پل

28

ہری پور کے پسماندہ ترین گاؤں کا کھارن پل جو کہ دهائیوں قبل گاؤں کھارن کے لوگوں کیلئے دریائے سرن پر بنایا گیا تھا۔

اس پل نے کئی حکومتوں کو بنتے اور الٹتے ہوئے دیکھا لیکن اس کو کسی حکومت نے نے نہیں دیکھا ۔

یہ بیڑ بازار ، ہسپتال اور بچوں اور بچیوں کے آنے جانے کیلئے دریا عبور کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔

اس پل پر سے بیمار خواتین ، بوڑھے بزرگ ، بچے اور طالبات موت کو قریب سے دیکھ کر گزرتے ہیں ۔

میں نے ایک مرتبہ اس پر پاؤں ہی رکھا تھا کہ اس قدر بےہنگم ہو کر جھولا یک بارگی خود کو گناہ گار سمجھ کر پل صراط کا نقشہ گھومنے لگ گیا۔

ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ اہل علاقہ کی تکالیف کو مد نظر رکھ کر چند لاکھ روپے لگا کر اس کی مرمت کروا کر غریب لوگوں کی دعائیں لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں