بٹگرام میں تعلیمی ماحول، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے تعلیمی معیار، صفائی ستھرائی، اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

16

بٹگرام: گڈ گورننس پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے بٹگرام کے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے تعلیمی ماحول، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے تعلیمی معیار، صفائی ستھرائی، اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ پرنسپلز اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کی تعلیم و تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور اسکولوں میں نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ڈسپلن، اخلاقیات اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا کی اولین ترجیح معیاری تعلیم کی فراہمی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں