وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی کا ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کا دورہ

41

مانسہرہ: وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی کا ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کا دورہ۔وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شاہ، ڈین فیکلٹی آف نیچرل اینڈ کمپیوٹیشنل سائنسز سمیت دیگر یونیورسٹی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ماجد الغفار نے وائس چانسلر کو ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے تمام سیکشنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور میڈیا کی عصری دور میں بڑھتی ہوئی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے ڈیپارٹمنٹ کے ماہانہ اخبار “دی کیمپس آبزرور” کا بھی معائنہ کیا، جہاں انھیں خبروں کی تیاری، ترتیب اور اشاعت کے مراحل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے کیمپس ریڈیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے نشریات، پروگرامز اور موضوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ریڈیو اسٹیشن کے سیٹ اپ کو سراہا۔

وائس چانسلر نے کیمپس ٹی وی اسٹوڈیو کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماجد الغفار نے سٹوڈیو کے مختلف حصوں اور تکنیکی امور سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے ٹی وی سٹوڈیو کی تزئین اور جدید سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے اسے طلبہ کے لیے عملی تربیت کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

دورے کے دوران وائس چانسلر کو آن لائن ڈیجیٹل میڈیا سیکشن کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ انھوں نے ڈیپارٹمنٹ کے مختلف سیکشنز کی مزید بہتری اور تزئین کے لیے احکامات جاری کیے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ کیمپس ریڈیو اور کیمپس ٹی وی کے پلیٹ فارمز پر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، ایلومنائی ایسوسی ایشن کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو مدعو کیا جائے۔ ساتھ ہی انھوں نے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی تجاویز بھی پیش کیں۔

ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ شعبہ مستقبل میں جدید میڈیا ٹرینڈز کے مطابق مزید ترقی کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں