ریلوے روڈ 18 سالہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

32

ہریپور : ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، ریلوے روڈ 18 سالہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار ۔

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔

تھانہ سٹی کی حدود کاشف خان مارکیٹ ریلوے روڈ پر 18 سالہ نوجوان محمد منیر کے قتل کا واقع رونما ہوا ۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.109.34 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان سید ناصر حسین شاہ ولد سید اقبال حسین شاہ سکنہ بانڈی سریا اور شفیق خان عرف کبڑا ولد علی خان سکنہ حال پڈھانہ کیمپ کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں