لوئر کوہستان میں مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی باریک بینی سے تلاشی

29

لوئر کوہستان: کوہستان لوئر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری۔

ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر عبدالسلام خالد کی ہدایات پر، سرکل پٹن کے حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ڈی پی او سرکل پٹن فیصل حفیظ کی قیادت میں ایس ایچ او پٹن، ٹریفک پولیس اور دیگر نفری نے مشترکہ کارروائی کے دوران مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی باریک بینی سے تلاشی لی۔

ان آپریشنز کا مقصد موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں