کولئ پالس کوہستان میں ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد

32

کولئ پالس کوہستان: ڈی پی او کولئ پالس کوہستان امجد حسین نے پولیس افسران و اہلکاروں کی جائز عرض معروض سننے اور انکے حل کے لئیے اپنے دفتر میں ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد کیا

ڈی پی او کولئ پالس کوہستان امجد حسین نے اپنے دفتر میں ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد کیا جس میں پولیس افسران و جوان اپنے مسائل کے حل کےلئیے ڈی پی او کولئ پالس کوہستان کے سامنے پیش ہوۓ ، جن میں چھٹی ،ٹرانسفر اور دیگر مسائل شامل تھے وہ موقع پر حل کر ديے گئے جبکہ ڈیوٹی کے فرائض میں غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کے احکامات بھی جاری کیے گئے

ڈی پی او کولئ پالس کوہستان نے واضح پیغام دیا کہ جن ملازمین کا کوئی مسئلہ ہو بلا جھجک کسی بھی وقت اردلی روم کے علاوہ بھی تشریف لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں