ایبٹ آباد کے شنواری ہوٹلوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر پنجاب سے ذبح شدہ دنبوں اور بکروں کے گوشت کی غیرمحفوظ طریقے سے سپلائی کا سلسلہ تاحال جاری

27

ایبٹ آباد کے شنواری ہوٹلوں اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر پنجاب سے ذبح شدہ دنبوں اور بکروں کے گوشت کی غیرمحفوظ طریقے سے سپلائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شام حسن ابدال سے آنے والی ایک سوزوکی کیری گاڑی کو مسلم آباد چیک پوسٹ کے قریب روکا گیا۔

گاڑی کے اندر دس ذبح شدہ دنبے پڑے ہوئے تھے، جن سے بدبو آرہی تھی اور گوشت کی حالت دیکھ کر واضح تھا کہ وہ غیرمحفوظ اور ناقابلِ استعمال ہے۔
ڈرائیور کے پاس کسی بھی قسم کے دستاویزات یا تصدیقی کاغذات موجود نہیں تھے،
اور جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ یہ گوشت ایبٹ آباد کے مختلف شنواری ہوٹلوں میں پہنچایا جانا تھا۔

ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے 8 کلومیٹر کے دائرے میں حلال فوڈ اتھارٹی کارروائی نہیں کر سکتی۔ اس علاقے میں فوڈ سیفٹی کی ذمہ داری کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ سیل پر عائد ہوتی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ
مسلم آباد چیک پوسٹ اور قلندرآباد انٹرچینج پر مستقل فوڈ چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں،
تاکہ مضرِ صحت گوشت اور دیگر فوڈ آئٹمز کی شہر کے اندر ترسیل پر قابو پایا جا سکے۔
مزید تفصیلات اس ویڈیو میں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں