نو تعینات ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے بطور ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

25

مانسہرہ: نو تعینات ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے بطور ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں. تفصیلات کے مطابق
نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ڈی پی او آفس آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی۔ سلامی کے بعد ڈی پی او محمد اظہر خان نے دفتر میں افسران کے ساتھ ایک مختصر اجلاس منعقد کیا جس میں ضلع مانسہرہ کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور پولیس کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی پی او محمد اظہر خان نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ ، انصاف کی فراہمی ، اور قانون کی عملداری ان کی اولین ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، عوامی شکایات کے فوری ازالے، اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

بعد ازاں ڈی پی او مانسہرہ نے دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ کیا، عملے سے ملاقات کی، اور ان کے کام کے طریقۂ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں دیانت داری، فرض شناسی، اور عوام دوستی کو شعار بنائیں۔

ڈی پی او محمد اظہر خان نے امید ظاہر کی کہ مانسہرہ پولیس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے اعتماد کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں