کھلابٹ مشہور ٹک ٹاکر کے بھائی اویس علی زئی قتل کیس

45

ہریپور : کھلابٹ مشہور ٹک ٹاکر کے بھائی اویس علی زئی قتل کیس کے مرکزی ملزم عمیر سرور کو پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں ملزم کی جانب سے معروف قانون دان اللہ یار خان ترین ایڈوکیٹ اور عاطف خان جدون ایڈوکیٹ نے پیش ہو کر مؤثر دلائل دیے جنہیں عدالت نے تسلیم کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

یاد رہے کہ تھانہ کھلابٹ کی حدود میں دو مئی 2025 کی رات اویس خان علی زئی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعے کی رپورٹ مدعی لعل حسین کی مدعیت میں درج کی گئی تھی ۔

جس میں دو ملزمان عمیر سرور ولد غلام سرور اور قاسم اعجاز ولد محمد اعجاز ساکنان محلہ انورہ سیکٹر نمبر تین کھلابٹ کے خلاف دفعہ 302، 109 اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ رجسٹر ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں