مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے آج کالج دو راہا اور لاری اڈہ بھیڑکنڈ بازار کا دورہ کیا۔
دورانِ چیکنگ فروٹ، سبزی، گوشت، دودھ اور ہوٹل کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔
چیکنگ کے دوران تین دکاندار غیر قانونی طور پر مرغی کا گوشت فروخت کرتے ہوئے پائے گئے، جن کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔