لوئر کوہستان: فارنرز کی فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے ڈی پی او کوہستان لوئر کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر عبدالسلام خالد نے فارنرز (غیر ملکی شہریوں) کی سیکورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی۔
میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد سجاد، ایس ڈی پی او سرکل پٹن فیصل حفیظ، ایس ایچ اوز تھانہ جات، انچارج چوکیات ، انچارج فارنرز ڈیسک اور انٹری پوائنٹ فارنرز انٹری آپریٹرز نے شرکت کی۔
ڈی پی او کوہستان لوئر نے میٹنگ میں ہدایت کی کہ شاہراہِ قراقرم پر سفر کرنے والے فارنرز کو ایک موبائل سے دوسری موبائل تک بحفاظت سکواڈ کیا جائے۔
تمام اہلکار خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز اپنائیں۔سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او نے کہا کہ کوہستان لوئر پولیس کی اولین ترجیح فارنرز کی جان و مال کا مکمل تحفظ اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔