مانسہرہ : چائنیز پروجیکٹ پارس کیمپ میں تعینات ایس ایس یو کے بہادر آفیسر انسپکٹر عثمان خان دورانِ ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز مانسہرہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان سمیت ضلعی پولیس کے افسران و جوانوں اور ایس ایس یو کے افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم ایک فرض شناس، محنتی اور دیانتدار افسر تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔آمین یا رب العالمین۔