غریب بائیکیا چلانے والے پر چلان

28

ایبٹ آباد: مانسہرہ روڈ سپلائی ایبٹ آباد پر موٹر سائیکل بائیکیا چلانے والے غریب نوجوان نے شکایت کی کہ وہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے لیے روزی کماتا ہے، مگر ٹریفک اہلکاروں نے موٹر سائیکل بند کرنے کی دھمکی دے کر اسے چالان کروانے پر مجبور کیا۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ اس کے کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے چالان کیا گیا، تاہم اس نے ایس پی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ غریب محنت کشوں کی مجبوری کو سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ نرمی برتی جائے، کیونکہ دن بھر محنت کے بعد 1000 سے 1500 روپے کمانے والوں کے لیے چالان بڑی سزا کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں