تنازعہ اراضی پرشخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

37

ہریپور : ہری پور تھانہ غازی پولیس کی کاروائی ، تنازعہ اراضی پرشخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار ۔

*ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔

تھانہ غازی کی حدود باغدارہ میں تنازعہ اراضی پر کلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کرنے کا واقع رونما ہو۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.337AII.34 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان عنصر اور اشرف پسران امان خان ساکنان باغدرہ کو گرفتارکرلیا ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں