پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایبٹ آباد کیمپس کا پہلا دورہ کیا

41

ایبٹ آباد: ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایبٹ آباد کیمپس کا پہلا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں جامعہ کے اساتذہ، افسران، ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کا موقع ملا۔

دورے کے دوران ایک عمومی میٹنگ مسجد میں منعقد کی گئی جس میں ریکٹر صاحب نے جامعہ کے مختلف امور پر گفتگو کی، شرکاء کی تجاویز سنیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کامسیٹس یونیورسٹی میں ایک نئی شروعات کر رہے ہیں، جس کا مقصد تمام اساتذہ اور ملازمین کے اشتراک سے ادارے کو مزید ترقی اور عروج کی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اس موقع پر ملازمین کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اپنی مکمل تعاون اور بھرپور کوشش کا یقین دلایا۔ انہوں نے بعض مسائل کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔

دورے کے اختتام پر ریکٹر صاحب نے سینئر پروفیسرز اورانتظامی افسران کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹو بھی بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں