منشیات فروشوں جے گرد گھیرا تنگ، کئ منشیات فروش گرفتار

31

مانسہرہ : سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ میں ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے منشیات فری مانسہرہ مہم کے احکامات کے بعد کاروائیوں کا سلسلہ شروع.

تھانہ خاکی پولیس نے منشیات فروش شاہد ولد راشد اور عزید گل ولد نصیب سید کو مجموعی طور پر 6 کلو 200 گرام چرس اور 290 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا۔

اسی طرح تھانہ اوگی پولیس نے منشیات فروش عمیر ولد حبیب اللہ سکنہ شمدھڑہ اوگی کو 2 کلو 205 گرام چرس اور 509 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کو آئس اور چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں لمبی ڈھیری کے رہائشی بلال ولد غلام سرور ، نوید عمر ولد عمر خان اور محلہ خانبہادر کا رہائشی فیصل ولد مسکین شامل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں