غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی، کرش پلانٹ سیل

23

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ نے بیروٹ کے رہائشیوں کی نشاندہی پر غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی کے لیے بھن اور ہوتریڑی بیروٹ کے علاقوں کا دورہ کیا گیا۔

دورے کے دوران مقامی افراد کی موجودگی میں کرش پلانٹس کا معائنہ کیا گیا۔ کرش پلانٹس مالکان موقع پر موجود نہیں تھے، جس پر تھانہ باکوٹ کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ مالکان کو کورٹ میں پیش کیا جائے۔

معائنے کے دوران دیکھا گیا کہ کرش مشینیں ایسے مقامات پر نصب ہیں جہاں زمینی سلائیڈنگ کا خطرہ اور بالائی جانب رہائشی آبادی موجود ہے۔ جس بنا پر تمام کرش پلانٹس کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں