عثمان آباد کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص

26

ایبٹ آباد: ‎ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر عثمان آباد میں زیرتعمیر کمیونٹی سینٹر کے حوالے سے پیش رفت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

‎حکومتی ہدایات کے مطابق ماضی میں عثمان آباد کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کیے گئے تھے اور ابتدائی کام بھی مکمل کیا گیا تھا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر منصوبہ التوا کا شکار ہو گیا۔

‎ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع کا دورہ کیا، مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور کمیونٹی سینٹر کے کیس کو دوبارہ اوپن کرنے اور منصوبے کی تکمیل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

‎یہ منصوبہ علاقے کے سماجی و فلاحی مفاد کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں