ایبٹ آباد کے سینیئر صحافی سردار شکیل انور انجم قضائے الٰہی سے وفات پا گئے

39

ایبٹ آباد کے سینیئر صحافی، روزنامہ آغوش کوہسار کے چیف ایڈیٹر اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے بانی ممبر سردار شکیل انور انجم قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار سہ پہر تین بجے آبائی گاؤں تھاتھی چتھرناتھ، بانڈی میرا میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم تحریکِ صوبہ ہزارہ کے فنانس سیکرٹری اور سابق ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار سعید انور کے کزن تھے۔ شکیل انجم نے اپنی ساری زندگی محنت اور رزق حلال کمانے میں گزاری۔ پچھلے کافی عرصہ سے وہ ایبٹ آباد کی کچہری میں کمپوزنگ وغیرہ کا کام کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں