ڈی پی او عمر طفیل PSP کے اعزاز میں پریس کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد

40

ایبٹ آباد: ڈی پی او عمر طفیل PSP کے اعزاز میں پریس کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ایبٹ آباد پریس کلب میں ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل PSP کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صحافی برادری، پولیس افسران اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ڈی پی او عمر طفیل نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران ایبٹ آباد میں قانون کی عملداری، عوام دوست پولیسنگ اور جرائم کے خاتمے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوا۔

ایبٹ آباد پریس کلب کی روایت کے مطابق پولیس افسران کی ٹرانسفر پر عزت و احترام کے ساتھ الوداعی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او عمر طفیل کو یادگاری شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

مقررین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے باصلاحیت، نڈر اور عوام دوست افسران محکمہ پولیس کا حقیقی اثاثہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں