ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے ڈی پی او عمر طفیل PSP کو پروقار انداز میں الوداع۔
ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل PSP کو ٹرانسفر کے موقع پر پروقار انداز میں الوداع کیا گیا۔ روانگی کے وقت ایبٹ آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اپنے محبوب افسر کو احترام اور عقیدت کے ساتھ الوداع کیا۔
ڈی پی او عمر طفیل PSP کو قافلے کی صورت میں انٹرچینج تک رخصت کیا گیا، جہاں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ پولیس اہلکاروں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق عمر طفیل PSP کا دورِ تعیناتی مثالی نظم و ضبط، عوام دوستی اور پیشہ ورانہ قیادت سے عبارت رہا، جس کی یادیں ہمیشہ ایبٹ آباد پولیس کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔