مصروف لوہاراں بازار کے سامنے لنڈا بازار کی سڑک اور لوگ دھکے کھانے پر مجبور

30

ہریپور : یہ کوئی اتوار بازار نہیں بلکہ ہری پور شہر کے سب سے مصروف لوہاراں بازار کے سامنے لنڈا بازار کی سڑک ہے جہاں پر پچھلے ٹریفک انچارج الیاس فرید نے شہریوں کی پارکنگ کیلئے جگہ مختص کی تھی
اس کی ٹرانسفر کے بعد لنڈا بازار کے دكانداروں نے اپنی دکان کے سامنے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو ریڑھی اور ٹھیہ لگانے کیلئے جگہ وارثت سمجھ کر دے دی ہے ۔

لنڈا بازار آنے والے شہری لوہاراں بازار والی سائیڈ پر بائیک پارک کر دیتے ہیں جس سے وه سائیڈ بھی بند ہو جاتی ہے ۔

یہاں سے خریداری کرنے اس شہر کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں گزرتی ہیں جو گاڑی یا رکشہ سڑک پر آ جاۓ تو خواتین مرد حضرات کے دھکے کھانے پر مجبور ہوتی ہیں ۔

ان ریڑھی والوں سے اگر کوئی شہری پوچھے کہ ریڑھی یہاں لگانے کی اجازت کس نے دی ہے تو یہ لوگ لڑائی جھگڑے اور بدتمیزی سے تڑی دے کر کہتے ہیں کہ جاؤ اے سی ڈی سی کو شکایت کرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں