پارس ملاکنڈی چائنا کیمپ کے مقام پر جنگلات میں نامعلوم وجوہات کی بناپر اچانک آگ بھڑک اٹھی

24

مانسہرہ: پارس ملاکنڈی چائنا کیمپ کے مقام پر جنگلات میں نامعلوم وجوہات کی بناپر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع موصول ہوتے ہی مانسہرہ ریسکیو سٹیشن اور کیوآئ سے ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز بمع فائر وہیکل فوری جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے۔

ریسکیو 1122کے جوانوں،نے بروقت ریسپانس کرتے ہوے KDA اور TMA کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ طریقہ کار کو بروے کار لا کر مسلسل 3 گھنٹہ انتھک محنت سے فائر فائٹنگ کر کے آگ پر مکمل قابو پالیا ۔

انتظامیہ اور موقع پر موجود لوگوں نے بروقت ریسپانس پر ریسکیو 1122،KDA اور TMA اہل کاروں کی کارکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں