رستم خان تنولی نے بابر نواز خان اور عمر ایوب کیلئے خطرے کی گھنٹی

29

ایبٹ آباد: این اے 18 ضمنی الیکشن: ہزارہ قومی محاذ کے امیدوار رستم خان تنولی نے بابر نواز خان اور عمر ایوب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

زرداری اور نواز شریف نے پاکستان کو مقروض کیا۔ ہری پور کی عوام کا مشکور ہوں: رستم خان تنولی۔

ہزارہ قومی محاذ کے نامزد امیدوار برائے این اے اٹھارہ، رستم خان تنولی کی انتخابی مہم کو چار چاند لگانے کے لیے، پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ایبٹ آباد سے ہری پور تک ایک تاریخ ساز ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت مرکزی چیئرمین ذوالقرنین خان جدون نے کی، جبکہ معروف سیاسی رہنما نصیر خان جدون نے خصوصی شرکت کی۔

پارٹی پرچموں اور نعروں کی گونج میں ریلی ایبٹ آباد کے بازاروں سے گزرتی ہوئی شیرانوالہ چوک ہری پور پہنچی، جہاں یہ ایک عظیم الشان عوامی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔

اس موقع پر سابق چیئرمین قاضی محمد اظہر ایڈووکیٹ، مرکزی صدر جاوید خان، سیکرٹری جنرل عابد خان جدون اور دیگر رہنماؤں سمیت ہزاروں کارکنان شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں