ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول جھنگی کی درخواست پر کالج روڈ پر سکول کے سامنے معیاری اسپیڈ بریکر کی منظوری دے دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی زیر نگرانی انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز نے سی اینڈ ڈبلیو کے نمائندے کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا اور اسپیڈ بریکر کی جگہ کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران سکول کے اطراف میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور کینٹونمنٹ بورڈ کو کوڑا کرکٹ کی صفائی کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
یہ اقدام طلبہ و شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کے بہتر نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا۔