جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات

13

‎ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ نے چچاں تاجوال کے علاقے کا دورہ کیا۔

‎یہ دورہ ضلعی انتظامیہ کو درختوں کی کٹائی اور لکڑی کے لاگ میں تبدیلی کی نشاندہی پر کیا گیا۔

‎🔹 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے موصول ہونے والی شکایت پرموقع کا معائنہ کیا، معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ درخت دو ماہ قبل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کنارے گر گیا تھا۔
‎🔹 تحقیقات سے پتہ چلا کہ درخت کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی اجازت سے ایک شخص کو فراہم کیا گیا، جو کہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔
‎🔹 اے اے سی گلیات کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کو فوری طور پر لکڑی کے لاگ کو ضبط کر کے محکمہ کے ڈپو میں جمع کرانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
‎🔹 معاملے کی انکوائری کے لیے سفارشات بھی پیش کر دی گئی ہیں تاکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

‎ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں