ایبٹ آباد : عیدگاہ ایبٹ آباد کے قریب شہریوں کی شکایت : علاقے میں روزانہ کچھ افراد کھلے عام پیشاب کرنے بیٹھ جاتے ہیں، جس سے ناخوشگوار بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے۔
راہ چلتی خواتین اور اہلِ علاقہ کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف عوامی اخلاقیات کے منافی ہے بلکہ صفائی ستھرائی اور صحتِ عامہ کے لیے بھی خطرناک بنتی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں نے ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔