حفاظ کرام اور ناظرہ تکمیل کرنے والے طلباء کی دستار بندی تقریب س

14

مانسہرہ(وائرل نیوز) جب تک کلمہ گو مسلمان دنیا پر موجود ہیں. قرآن پاک امت مسلمہ کے سینوں میں قیامت تک محفوظ رہے گا. حفاظ کرام اور ناظرہ تکمیل کرنے والے طلباء کے والدین اور اہل خانہ خوش نصیب ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی ان کا مقدر ہے.

حاجی محمد ریاض و جید علماء کرام کا حفاظ کرام اور ناظرہ تکمیل کرنے والے طلباء کی دستار بندی تقریب سے خطاب. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ غازی کوٹ ٹاؤن شپ بستی ریاض آباد میں مدرسہ ام القریٰ بٹ دریاں کے حفظ القرآن تکمیل کرنے والے 41 حفاظ کرام اور ناظرہ تکمیل کرنے والے 14 طلباء کرام کی دستار بندی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی.

اس موقع پر علماء کرام، مفتیان عظام سمیت دینی و مذہبی شخصیات سمیت سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات و ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد ریاض، مولانا قاری عبدالحئ، مفتی شہزاد، مولانا عادل ریاض، حاجی عابد ریاض، کمال سلیم خان، بیرسٹر سنگین سلطان خان، حاجی محمد شوکت، حاجی وسیم ستار، سابق ڈی پی او سردار خان، طاہر اسلم صراف، شیخ شاہد، ساجد گل قریشی، حذیفہ عابد سمیت دیگر شخصیات نے جملہ حفاظ کرام اور ناظرہ تکمیل کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی، پھولوں کے ہار پہنا کر اور گل پاشی کر کے خوش نصیب طلباء کرام کو مبارکباد و خراج تحسین پیش کیا.

اس موقع پر جید علماء کرام و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع بھر پر نور کی برسات ہو رہی ہے. 41 حفاظ کرام اور ناظرہ تکمیل کرنے والے 14 طلباء کرام کی دستار بندی تقریب بہت بڑے اعزاز کی بات ہے. اور دین و دنیا میں کامیابی کی دلیل ہے.

ان پروقار تقریابات کا انعقاد کرنے والے گھرانے یقیناً انتہائی خوش نصیب ہیں. جنہیں خداوند کریم نے اس عظیم سعادت سے فیض یاب کیا. تقریب کے اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی اور پاکستان و مدارس کی سلامتی و ترقی اور استحکام کے لئے اجتماعی دعا کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں