شہریوں کی سہولت اور آمد و رفت میں بہتری کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ

23

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر زرک یار خان تورو نے ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور ٹریفک پولیس کے نمائندوں کے ہمراہ امپائر روڈ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران امپائر روڈ کو شہریوں کی سہولت اور آمد و رفت میں بہتری کے پیش نظر صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کرنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ٹی ایم اے عملے کو ہدایت کی گئی کہ پیدل روڈ کے قیام کے لیے ضروری انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولت میسر آ سکے۔

یہ اقدام تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہریوں کے آرام دہ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔

‎#‎#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں